بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پچاس تربت میں دوبارہ انتخاب کرانے کا فیصلہ معطل

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پچاس تربت میں دوبارہ انتخاب کرانے سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے حلقہ پی بی پچاس تربت میں دوبارہ الیکشن کرانے سے روک دیا اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

سماعت چودہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ الیکشن ٹربیونل نے نیشنل پارٹی کے اکرم بلوچ کی درخواست حلقے میں کم ٹرن آؤٹ کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف پی بی پچاس سے کامیاب ہونیوالے ن لیگ کے صوبائی وزیر فشریز نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔