بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان لوکل گورنمنٹ کے ترمیمی مسودہ قانون دوہزار تیرا اسمبلی میں منظور کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں تین نو منتخب اراکین اسمبلی نے رکنیت کا حلف اٹھالیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں بائیس اگست کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکین نوابزادہ طارق مگسی، پرنس احمد علی اور محمد خان لہڑی نے حلف اٹھایا۔
اسمبلی نے بلوچستان لوکل گورنمنٹ کے ترمیمی مسودہ قانون دوہزار تیرہ منظور کرلیا ہے۔ جس میں اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر مثبت اثرات کے حامل ہوسکتے ہیں۔ ایوان میں ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے قومی شاہراہوں پر بنائے گئے اسپیڈ بریکرز کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کرلی گئی۔