بلوچستان اسمبلی کا اجلاس :حکومت اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی

Balochistan Assembly

Balochistan Assembly

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اجلاس 15 منٹ کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے اراکین نے اے این پی پر کرپشن کے الزامات عائد کیے۔

رکن اسمبلی زمرک خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کا آج کا اجلاس محض مذاق ہے، کیا ہمیں لطیفے سنانے یاپکوڑے، چائے کے لیے بلایا گیا ہے۔