بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج،62اراکین حلف اٹھائیں گے

Balochistan Assembly

Balochistan Assembly

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کی دسویں اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بچے منعقد ہو گا جس میں 62 اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ بلوچستا ن کی دسویں اسمبلی کا جلاس اسپیکر سید مطیع اللہ آغا کی صدارت میں منقعد ہو گا۔

جسمیں 65 میں سے62 ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ پی بی 29 سے کامیان ہونے والے رکن سمبلی کو میر عبدالغفور کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے جبکہ پی بی 32 میں انتخابات سے قبل ہی امیدوار عبدالفتع کے قتل کی وجہ سے الیکشن نہیں ہو سکے تھے۔

جبکہ پی بی40 سے کامیاب ہونے والے امیدوار محمد رحیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 4 جون حلف اٹھائیں گے۔