کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان یونیورسٹی کے تحت بی اے اور بی ایس ی کے سالانہ امتحانات بیس ستمبر سے شروع ہورہے ہیں، صوبے بھر میں تیس ہزار سے زائد طلبا وطالبات امتحانات میں حصہ لیں گے۔
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق بیس ستمبر سے شروع ہونے والے امتحانات کیلئے صوبے میں 80 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں سے تیس مراکز کوئٹہ میں قائم کئے گئے ہیں۔ 80 امتحانی مراکز میں چار سو کے لگ بھگ نگران تعینات کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق امتحانی میٹریل تمام امتحانی مراکز میں پہنچا دیا گیا ہے۔