کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کےتحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔امتحانات کےدوران امتحانی مراکز اور ان کے اردگرد علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
بلوچستان بورڈ ذرائع کے مطابق میٹرک کےسالانہ امتحانات میں ایک لاکھ سات ہزار 413 امیدوار حصہ لیں گے، امتحانات کے لئے 295 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، جہاں امتحانات کے لئے 9 سوافراد پر مشتمل امتحانی عملہ فرائض سرانجام دے گا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق امتحانات کے دوران نگرانی کے لئے 2 سو افراد پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جبکہ نقل اور امتحانات میں ناجائز ذرائع کی روک تھام کے لئے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ ہوگی اورحساس امتحانی مراکز پر اضافی اہلکار تعینات ہوں گے۔