دالبندین (جیوڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان سے لاشیں ملنا بند نہ ہوئیں تو وہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دیں گے، چاغی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین میں جلسے سے خطاب میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ چاغی امیر ترین علاقہ ہے اور لوگ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعویداروں نے بلوچستان کی سیاست کو بیچ دیا ہے، بلوچستان حکومت کے 9 ماہ میں 80 نوکریوں کے بجائے 80 سے زایدلاشیں ملی ہیں، پہلے ایک لاش ملتی تھی اب اجتماعی لاشیں مل رہی ہیں، اختر مینگل کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس بلوچستان اور بلوچ قوم کی بربادی ہے۔