کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 21 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 220 ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
بجٹ میں غیر ترقیاتی کاموں کےلیے 160 ارب، ترقیاتی اسکیموں کےلیے 60 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ تعلیم کے لیے 40 ارب،امن وامان اور صحت کےلیے 20،20 ارب سے زائد رقم مختص کیے جانے کا امکان ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کو قابل تقسیم محاصل سے 125 ارب وصول ہونے سکتے ہیں۔