کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی بےامنی میں ماضی کی غلط پالیسیوں کا بڑا حصہ ہے، کوئٹہ شہر کو محفوظ بنانے کے لیے روایتی طریقے کافی نہیں۔
جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔ کوئٹہ میں بلوچ اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران گفتگو میں ڈاکٹر مالک نے کہا کہ کوئٹہ کے داخلی و خارجی راستوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بےامنی کی بہت سی وجوہات ہیں، یہاں بعض لوگ زور زبردستی سے اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں۔