بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل اتحادی جماعتوں کی رسہ کشی کیباعث دو ماہ سے کھٹائی میں پڑی ہوئی ہے. سہ جماعتی اتحاد کے درمیان میں معاہدے کے تحت بلوچستان میں وزارت اعلی نیشنل پارٹی اور گورنر کا عہدہ پختون خوا میپ اور سینیئر وزیر سمیت چھ وزارتیں ملسم لیگ ن کو ملنا تھیں۔
لیکن مسلم لیگ ن کے صوبائی پارلیمانی گروپ کی جانب سے اہم وزارتوں کے مطالبے کے باعث کابینہ کی تشکیل اب تک رکی ہوئی ہے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث سرکاری ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں رہ گئے عوام تو وہ تو مصائب جھیلنے کے عادی ہو چکے ہیں۔