کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کابینہ اجلاس سے واک آؤٹ کرنے کے معاملے پر حکومتی وزراء آمنے سامنے آ گئے۔
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کہتے ہیں کہ کوئی فرد زبردستی اپنی رائے لاگو نہیں کر سکتا۔
وزیر منصوبہ بندی ظہور بلیدی بولے کہ عوام نے سیاسی مصلحت پسندی کے تحت نہیں چنا، کسی نے اپنی رائے مسلط نہیں کی، کابینہ آئین و قانون کے ساتھ پارٹی منشور کی پابند ہے۔