کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کابینہ کے مزید 11 وزرا نے حلف اٹھا لیا۔ نواز لیگ کے پانچ، نیشنل پارٹی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے تین تین وزرا شامل ہیں۔
کوئٹہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نئے وزرا سے حلف لیا۔ ان میں مسلم لیگ نون کے نواب زادہ چنگیز مری، میر سرفراز بگٹی، سرفراز ڈومکی، میر اظہار خان کھوسہ اور شیخ جعفر خان مندوخیل، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نواب ایاز جوگیزئی، ڈاکٹر حامد اچکزئی، سردار مصطفی ترین جبکہ نیشنل پارٹی کے رحمت بلوچ، سردار اسلم بزنجو اور مجیب الرحمن محمد حسنی شامل ہیں۔
مزدوروں کے مطابق ٹیکسٹائل مل کے سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو مزدور زخمی ہو گئے۔ فیکٹری مزدوروں کا احتجاج جاری ہے اور ملتان روڈ پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔