بلوچستان میں قائد ایوان کی نامزدگی ، ن لیگ تذبذب کی شکار

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک) میں وزارت اعلی مینگل گروپ کو دی جائے یا ثنا اللہ زہری کو، اس معاملے پر ن لیگ کی قیادت تذبذب کا شکار ہے۔ معاملات سلجھانے کے لئے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے ثنا اللہ زہری اور انکے حامیوں کے ساتھ ملاقات کی۔

نواب ثنا اللہ زہری نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وہ وزیراعلی کے لئے سب سے موزوں امیدوار ہیں۔ نواب ثنا اللہ زہری صدر مسلم لیگ ن بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا دعوی تھا کہ ان کے پاس وزارت اعلی کیلئے مطلوبہ ارکان موجود ہیں ، نواز شریف ان کے بڑے بھائی ہیں ، توقع ہے کہ وہ بہتر فیصلہ کریں گے۔

نواب ثنا اللہ زہری صدر مسلم لیگ نون بلوچستان دوسری جانب اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ نواب ثنا اللہ زہری کو وزیراعلی بنانے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ وزارت اعلی کے لئے خود کو موزوں امیدوار قرار دینے والے اگرچہ نواز شریف سے سیاسی لڑائی مول نہیں لینا چاہتے تاہم بظاہر لگتا ہے کہ جماعت کے اندر صوبے کی سطح پرحزب اختلاف کی صفیں تشکیل پانا شروع ہوگئی ہیں۔