بلوچستان، بچوں کا اسکول میں داخلہ پولیو قطرے پلانے سے مشروط

Children School

Children School

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان حکومت نے بچوں کا اسکول میں داخلہ پولیو مہم سے مشروط کر لیا۔ وزیر صحت رحمت بلوچ کہتے ہیں کہ آئندہ سال ایسے بچوں کو سرکاری سکول میں داخلہ نہیں دیا جائے گا جن کے پاس پولیو کارڈ نہ ہو۔

وزیر اعلی بلوچستان کے ساتھ پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ جدید ایجاد کی اینٹی وائرس سے مستفید ہونا چائیے نہ کہ پولیو مہم کو مذہبی رنگ دے کر صوبے کے بچوں کو زندگی بھر کے لئے معذور نہ بنایا جائے۔

ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت تین لاکھ 70 ہزار بچوں کی عمریں پانچ سال سے کم ہے پولیو مہم اور پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کر کے ہی ان بچوں کو معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔