کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ بی پی 49 پر ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ،انتخاب 17 اکتوبر کو ہونگے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقے 49 کیچ کی یہ نشست نیشنل پارٹی کیرکن اسمبلی میر عظیم جان بلیدی کے انتقال پر خالی قرار دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق 49 کیچ 2 پر کاغذات نامزدگی کا سلسلہ 26 اگست تک مکمل ہونے کے بعد اب 3 ستمبر تک جانچ ہڑتال ہو گی۔اس حلقے پر7 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے ہیں،جن کی پوزیشن جانچ بڑتال کے بعد واضح ہو گئی۔