لاہور (جیوڈیسک) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے، بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے۔ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر ڈیوٹی دینے والے فوجیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ڈپلومیسی برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ اگر ہر مسئلہ مذاکرات سے حل ہو سکتا ہے تو بھارت چین کے ساتھ مذاکرات کیوں نہیں کر لیتا۔ انہوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر حکومت کا ترقیاتی بجٹ کم مگر حکومتی اخراجات زیادہ ہیں۔