بلوچستان کے مختلف شہر شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے

cold

cold

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ کوئٹہ، قلات، زیارت اور دالبندین میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔

نلکوں اور برتنوں میں ذخیرہ کیا گیا پانی جم چکا ہے۔ زیارت میں درجہ حرارت منفی آٹھ تک جا گرا جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں شمالی مشرقی سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں مزید کمی اور سردی میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے اور زیادہ حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔