حب (جیوڈیسک) بلوچستان کے شہر حب سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گرد مبینہ طور پر صدر ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر بم حملے میں بھی ملوث ہیں۔
ترجمان ایف سی کے مطابق حب کےعلاقے رمضان گوٹھ میں حساس اداروں کی اطلاع پر ایف سی نے سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کےدوران کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان حب کےنواحی علاقوں میں دہشت گردی کےواقعات میں ملوث تھے اور دہشت گردوں کے 24 مئی کو صدر ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر بم حملے میں ملوث ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے ملنےوالی معلومات مزید کارروائی میں مددگار ثابت ہوں گی۔