کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے کل سے شمالی بلوچستان اور بیشتر بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چلنے کے ساتھ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
سردی کی شدت کم کرنے کیلیے شہریوں نے ڈرائی فروٹس اور سوپ کی دکانوں کا رخ کر لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابر آلود رہنے، چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرار ت قلات میں منفی 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔