کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان کےلوگوں کو دوسرے علاقوں سے واپس نہیں لایا جاتا اور دوسرے ملکوں سےآئے لوگوں کو واپس نہیں بھیجاجاتا مردم شماری قبول نہیں کریں گے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں ایسےحالات نہیں کہ مردم شماری منعقد کی جائے، جب صوبے میں انتخابات کرانا اور انسداد پولیو مہم چلانا ایک مسئلہ ہو تو مردم شماری کیسے ممکن ہوگی،جب کوئٹہ میں پولیو کا عملہ محفوظ نہیں تو مردم شماری کا عملہ کیسے محفوظ ہوگا۔