کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آج بھی وہی حالات ہیں جو پرویز مشرف کے دور میں تھے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کراچی سے کوئٹہ پہنچنے کے بعدمی ڈیا کے نمائندوں سےبات چیت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے، مسخ شدہ لاشیں ملنے اور لاپتہ افراد کے واقعات میں بھی اضافہ ہوتاجارہاہے۔ بی این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہر دورِ حکومت میں بلوچوں سے معافیاں مانگی جاتی ہیں، لیکن حکمرانوں کی سوچ تبدیل نہیں ہوئی۔
بندوق کےزور پر بلوچوں کو زیر نہیں کیاجاسکتا۔ اختر مینگل نے بلوچستان حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس بارے میں جلد وائٹ پیپرجاری کرنے کا اعلان کیا۔ سردار اختر مینگل نے حالیہ آئینی ترمیم کےحوالے سے کہا کہ بی این پی اِس گناہ کبیرہ میں شامل نہیں ہوئی جس نے کہ آئین کی ہئیت ہی بگاڑ دی ہے۔