بلوچستان میں کورونا کی شرح میں اضافہ

Balochistan Corona Case

Balochistan Corona Case

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوگیا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 32 نئے مریض سامنے آ ئے۔

محکمہ صحت کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 699 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے 23،خضدار سے 4،کیچ سے2 جب کہ مستونگ ،پنجگور اور خاران سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 4.5 فیصد ہوگئی جب کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار427ہوگئی ہے، اس کےعلاوہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 205 ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 نئے مریض سامنے آئے اور کورونا میں مبتلا 17 مریض صحت یاب ہوگئے جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19003 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں 38 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2 طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔