کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی برقرار ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 7.8 فیصد ہو گئی۔
صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں 1035 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں کورونا کے 81 نئے مریض سامنے آئے جب کہ 27 مریض صحت یاب ہوئے۔
صوبائی حکومت کے مطابق کورونا کے نئے کیسزمیں کوئٹہ سے 66 ،خضدار سے 6 ،کیچ اور نصیر آباد سے 3،3 ،زیارت ،قلات اور ژوب سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 20 ہزار 178 ہو گئی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرجانے والوں کی تعداد 213 ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آج صوبے کے تعلیمی اداروں میں 181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 10 طالب علم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔