لاہور (جیوڈیسک) پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااحسن رشید نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں حکومت واقعات کا فوری نوٹس لے۔ احسن رشید نے کہا کہ زیارات میں قائد اعظم کی رہائش گاہ پر حملہ قابل مذمت ہیں انہوں نے کہاکہ بولان میڈیکل کمپلکس اور طالبات کی بس پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب اور کراچی میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور ایک سازش کے تحت انکی جماعت کو ہرایا گیا۔ احسن رشید نے کہاکہ نئی حکومت کا بجٹ کسی طور بھی عوامی نہیں بلکہ امراکے اس بجٹ سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔