بی آر ٹی پشاور کے مسافروں سے کورونا ویکسی نیشن کی جانچ پڑتال شروع

Vaccination

Vaccination

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) بی آر ٹی انتظامیہ نے این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق مسافروں سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کے تحت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان نے بی آر ٹی انتظامیہ کو مسافروں کے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کئے جارہے ہیں، مجموعی طور پر بی آر ٹی کے 7 اسٹیشنز پر کورونا ویکسی نیشن ٹیمیں موجود ہیں، جہاں ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کی کورونا ویکسی نیشن کی جارہی ہے، اب تک سینکڑوں افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔