بلوچستان کے ضلع کیچ سے پانچ افراد کی لاشیں بر آمد

Turbat

Turbat

تربت (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں، لاشیں چار سے پانچ روز پرانی بتائی جاتی ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب مند کے علاقے ریحان چات کے پہاڑی علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں ملیں۔

لاشیں افغان باشندوں کی ہیں جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے ایران جانے کی کوشش میں وہاں گئے تھے، لیویز فورس کے مطابق لاشیں چار سے پانچ روز پرانی ہیں اور پانچوں افراد کی موت بھوک اور پیاس لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے، لاشوں کو مند اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تربت پہنچائی جائیں گی۔