کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مذید اضافہ ہو گیا۔
وادی کوئٹہ میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پشین، مسلم باغ، مستونگ، قلات، قلعہ سیف اللہ اور دیگر اضلاع میں بھی بارش ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ بدھ کی شام تک جاری رہنےکا امکان ہے اور بارش سے بعض علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2، زیارت میں منفی 6، قلات میں منفی 4، ژوب میں 15، تربت میں 11، پسنی اور گوادر میں 12، سبی میں 2 جب کہ خضدار اور نوکنڈی میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔