لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاک فوج نے بلوچستان کے زلزلہ زدگان کیلئے لاہور گیریژن میں قائم آرمی ریلیف کیمپس میں دو روز کے دوران ایک کروڑ روپے مالیت کا 18 ٹن راشن اور21 لاکھ روپے نقد جمع کر لئے۔ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق کمانڈر لاجسٹک لاہور کور بریگیدیئر مظہر کیانی نے بتایا کہ لاہور کور نے 11 آرمی ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ زلزلہ سے متاثر ہ افراد کے لئے خشک راشن، پینے کے صاف پانی اور خیموں کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ نقدی کی صورت میں عطیات اکاونٹ نمبر 0110100579438 عسکری کمرشل بنک طفیل روڈ برانچ لاہور کینٹ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔