بلوچستان کے زلزلہ متاژرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ زلزلہ زدگام کی امداد و بحالی میں خواجہ غریب نواز ٹرسٹ بھی پیش پیش ہیں۔
بلوچستان کے علاقے آواران، لیاقت بازار، مشقے اور گرد نواح کے در ودیوار زلزلہ کی داستان کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ کوئی کھلے آسمان تلے شدید گرمی میں ہے تو کوئی بھوک و افلاس کے مارے دم توڑ رہا ہے۔ کسی کو اپنے معصوم بچوں کی فکر ہے۔ زلزلے کے باعث زخمیوں کے لئے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔
حکومتی اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے زلزلہ زدگان کی امداد زور وشور سے جاری ہے۔ ان امدادی کاموں میں خواجہ غریب نواز ٹرسٹ بھی زلزلہ زدگان کی بحالی اور امداد کے لئے سرگرم ہے۔ کراچی سے خواجہ غریب نواز اور احساس ٹرسٹ کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لئے راشن اور دیگر اشیاء کے ٹرک روانہ ہوئے۔ جس میں ایک ہزار خاندانوں کے لئے راشن اور دیگر اشیاء بھیجیں گئی۔
زلزلہ متاثرین میں سامان تقسیم اور دیگر امور کے لئے خواجہ غریب نواز ٹرسٹ اور ایس پی او کے درمیان معاہدہ ہوا جبکہ امداد کا یہ سلسلہ آئندہ روز بھی جاری رہے گا۔ اپنے آشیانوں کی تعمیر، اپنی مدد آپ کے تحت کرتے زلزلہ متاثرین کے سنگ خواجہ غریب نواز ٹرسٹ تباہ گھروں کی از سو نو تعمیر میں اہم کردار اداکرے گا۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تو جاری ہیں لیکن ،دور دراز علاقوں میں تاحال متاثرین زلزلے کی نگاہیں امداد کی منتظر ہیں۔