آواران (جیوڈیسک) بلوچستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 825 ہو گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتے بعد بھی امدادی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں، کئی علاقوں میں ابھی تک امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں۔ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع آوران کے علاقوں، مشکے، گشگور اور ملار میں ابھی تک کوئی ریلیف کیمپ قائم نہیں ہو سکا، متاثرہ علاقوں میں مکین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔
آواران سمیت تمام متاترہ علاقوں میں مواصلات کا نظام درم برہم ہے۔لباچ کے متعدد دیہاتوں میں ملبہ ہٹانے کا کام بھی شروع نہیں ہو سکا، ابھی تک لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ پانی اور خوارک کی قلت بھی سنگین صورت اختیار کرتی جا رہی ہے۔پی ڈی ایم کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی کلیرنس کے بعد ہی امدادی ٹیموں کو روانہ کیا جا سکے گا۔