کوئٹہ (جیوڈیسک) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر جان مینگل نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے بلوچستان میں بیوروکریٹس سمیت سب کا احتساب ہونا چائیے۔
بلوچستان میں کوئی بھی پارسا نہیں جن کے ناک کے نیچے کرپشن ہوئی وہ خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیں۔ اختر جان مینگل کا کہنا تھا کے اے پی سی میں شریک جماعتیں ہم سے کئے گے وعدے بھول گئی ہے۔ سی پیک پر تحفظات دور نہیں ہوئے۔