بلوچستان میں بھی انتخابی سرگرمیاں عروج پر

Balochistan

Balochistan

بلوچستان(جیوڈیسک)بلوچستان میں خوف و دہشت اور عدم تحفظ کے احساس کی موجودگی کے باوجود انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج کو پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ 30لاکھ کے قریب آبادی پر مشتمل ہے۔

جس کے صوبائی اسمبلی کے چھ حلقوں پر ڈھائی سوامیدوار میدان عمل میں موجود ہیں ،خوف دہشت و عدم تحفظ کے احساس کے باوجود شہر کی کوئی سڑک اور گلی امیدواروں کے بینرز اور پوسٹرز سے خالی نہیں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی انتہائی سرگرم نظر آرہے ہیں ۔ ساٹ آزاد امیدوار وی او سابق حکومت کی انتہائی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے عوام آج خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔

لیکن اس کے باوجودان کا کہنا ہے کہ ووٹ ایسی قیادت کو ہی دیا جائے گا جوقیام امن اور مسائل کے حل کو یقینی بنائے۔ انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی قیادت مستقبل کے حوالے سے انتہائی پر امید دکھائی دے رہی ہے۔

سنجیدہ حلقوں کا خیال ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کا جاری رہنا اس بات ی علامت ہے کہ لوگ تشدد پسندی کے خلاف ہیں ۔ پی ٹی سی گیارہ مئی کو جیت کا ہما کس کے سر بیٹھے گا اس کا فیصلہ عوام نے اپنے حق رائے دہی کے استعمال سے ہی کرنا ہے جس کا نہ صرف امیدواروں کو بلکہ خود رائے دہندگان کو بھی شدت سے انتظار ہے۔