بلوچستان (جیوڈیسک) ایچ آر سی پی نے بلوچستان کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت ایک بااختیار انسانی حقوق کمیشن تشکیل دے۔ کوئٹہ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم میں عاصمہ جہانگیر، جسٹس ریٹائرڈ ملک سعید، کامران شفیع اور غازی صلاح الدین شامل تھے۔
فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے کوئٹہ اور زیارت کا دورہ کیا اور وزیراعلی بلوچستان اور خواتین یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے مشاہداتی نوٹ میں کہا ہے کہ نئی جمہوری حکومت کا قیام مثبت پیش رفت ہے۔
جمہوری حکومت صوبے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی سفارشات کی روشنی میں ایچ آر سی نے مطالبہ کیا کہ صوبائی انسانی حقوق کمیشن بھی تشکیل دیا جائے جو بااختیار ہو۔