بلوچستان میں فیسٹول اور کھلاڑیوں کی سرگرمیاں

Balochistan Festival

Balochistan Festival

تحریر : شاہ زمان زہری
قدرت نے اپنے قدرتی زرخیز خزانوں میںسے بلوچستان کومالامال کر دیا ہیں مگرہم ہی ان زرخیز خزانوں کی قدر و قیمت نہیں جانتے قدرت تو اہلِ دنیا پرہر مذہب پر مہربان ہے نافرمانی ہم ہی انسانوں سے ہوتی ہیں۔ بلوچستان میں سال 2015ء کھیلوں کے نسبت کافی چمک اْٹھی ہے موجودہ سال کے آغاز سے جولائی تک کھیلوں کے مختلف اسپورٹس فیسٹول پروگرامز کی جاچکی ہیں ۔ موجودہ گورنمنٹ نے تعلیم اور کھیلوں کے شعبوںمیںکافی دلچسپی لے رہی ہیں۔جوکہ کافی خوش آئند اقدام ہے خاص کر ہمارے نوجوان نسل کیلئے کم ازکم نوجوان نسل تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کھیلوں کی جانب توجہ زیادہ دی جارہی ہیں ۔حکومت کی جانب سے کھیلوں کے فیسٹول سے نوجوانوں میں کھیلوں کی جانب توجہ زیادہ ہو چکی ہیں کم سے کم نوجوان نسل منشیات جیسے ناسور سے بچھ سکیں

اسی طرح 10رمضان المبارک 27جون کی شام کو آل پاکستان ٹی 20رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیا گیا ملک بھر سے بالخصوص بلوچستان کے کھلاڑیوں کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کا موقع مل رہا ہیں ۔دنیا کے کونے کونے کو معلوم ہو جانا چاہیں کہ بلوچستان کے نوجوان بھی ہر شعبوں کی طرح کھیلوں کے شعبوں میں کسی سے کم نہیں ہیں ۔بلوچستان کے نوجوانوں میں زیادہ سے زیادہ تعلیم اور کھیلوں کے شعبوں میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔

آل پاکستان ٹی 20رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، کمانڈر سدرن لیفٹنینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ،صوبائی وزراء ، مشیران ، اراکین صوبائی اسمبلی ، چیف سیکرٹیری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شرافگن کے علاوہ اعلیٰ سول فوجی حکام اور بلوچستانی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے گرائونڈ کو خوبصورت بنادی ۔افتتاحی تقریب میںکے موقع پر رنگارنگ پروگرام پیش کئے گئے جن میں بینڈ کا مظاہرہ ، آتش بازی، ثقافتی رقص پر بلوچستان کے روایتی ڈھول کے تاپ پر رقص اور میوزیکل شو کی گئی میوزیکل شو میں حمیرا ارشد ، رحیم شاہ نے بھی اپنی اپنی آوازوں سے گرائونڈ کو چار چاند کر دیا گیا۔

Balochistan Festival

Balochistan Festival

کھیلوں کے میدان میں بلوچستان کے لڑکیاں بھی متحرمہ روبینہ عرفان کی کوششوںسے اپنے جوہر دیکھارہی ہیں۔ایوب اسٹیڈیم اکبر بگٹی گرائونڈ میں افتتاحی میچ سے خواتین، بچے اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے آل پاکستان ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر حکومت بلوچستان ، پاک آرمی اور فرنیٹئر کور بلوچستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کی دیگر صوبوں سے آئے ہوئے مہمان ٹیموں کا خصوصی طور پر خیر مقدم کیا ۔آل پاکستان ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور گرائونڈ میں موجود تماشائیوں سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنینٹ جنرل ناصر جنجوعہ اور صوبائی وزیر کھیل و ثقافت میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے بھی خطاب کیا۔

افتتاحی پروگرام میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر کے نوجوانوں کی تمام ضروریات کو پورا کرنا اور زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے وسائل فراہم کرنا موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے چاہے وہ حصول تعلیم ہو یا کھیلوں کے مقابلے کیونکہ مستقبل انہیں نوجوانوں کا ہے انہوں نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ ذہن اور مضبوط جسم معاشرے کو خوشی کا پیغام دیتاہے کھیل ان نوجوانوں کو اعلیٰ انسانی اقدار بھی سکھاتا ہے

اس بات پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک اور بالخصوص صوبے کے لڑکیاں بھی کھیل کے ہر میدان میں اپنے جوہر دکھارہی ہیں ۔اختتامی پروگرام میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے تقریب میں جیت نے والے ٹیموں میں انعامات و چیک تقسیم کیا ۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹنینٹ جنرل ناصر جنجوعہ ، صوبائی وزیر کھیل میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے منعقد آل پاکستان ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب ہوئے T20کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب ایوب اسٹیڈیم کمپلیکس کے نواب اکبر بگٹی گرائونڈ میں منعقد ہوئی گورنر بلوچستان ، اور کمانڈر سدرن مہمان خصوصی تھے۔

Children

Children

تقریب میں صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی سیکرٹری داخلہ ، قبائلی عمائدین سمیت مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اختتامی تقریب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے سے احساس محرومی کا خاتمہ ہورہا ہے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے امن و امان نے سب کو پریشان کر رکھا ہے مجھے اُمید ہے کہ اگر مزید دو سال تک حکومت اس طرح کی اصلاحات لاتی رہے گی تو بلوچستان میں امن ضرور آئے گا

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم کرنے کیلئے افواج حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور مشترکہ کاوشوں سے امن کا قیام ممکن بنائینگے ۔تقریب کے دوران ممتاز بلوچی ، پشتو اور اُردو گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا نوجوانوں نے ڈھول کی تاپ پر رقص اور اتڑپیش کیا تقریب کے اختتام پر زبردست آتشر بازی کا مظاہرہ کیا گیا مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات اور چیک تقسیم کئے گئے۔

حکومت بلوچستان سے اپیل ہیں کہ آئندہ بھی تمام کھیلوں کے پروگرامز کو جاری و ساری رکھیں تاکہ نوجوان نسل کا ذہن صرف اور صرف تعلیم اور کھیلوں کے شعبوں میںآئے تمام تر وقت تعلیم اور کھیلوں میں مصروف نظر آئے اور بلوچستان کے لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں ہے لہٰذا حکومت لڑکیوں کے کھیلوں پہ بھی زیادہ سے زیادہ توجہ دے تاکہ بلوچستان کے لڑکیاں بھی انٹرنیشنل کھیلوں میں حصہ لے سکھیں۔

Shah Zaman Zehri

Shah Zaman Zehri

تحریر : شاہ زمان زہری