بلوچستان کے وزیر خزانہ نے مستعفی ہونے کی تردید کر دی

Zahoor Buledi

Zahoor Buledi

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور بلیدی نے وزارت سے مستعفی ہونے کی تردید کر دی۔

ظہور بلیدی نے کہا کہ گزشتہ روز میرے حوالے سے یہ بات کہی گئی کہ میں ناراض وزرا میں شامل ہوں اور عنقریب وزارت سے استعفی دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ جام کمال کے ساتھ اور کابینہ کا حصہ ہوں ،کچھ لوگ کابینہ میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔