سبی (محمد طاہر عباس ) بلوچستان کی حکومت بلدیاتی اداروںکی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے بلدیاتی نظام کی بدولت عوام کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنے میں حکومت کو مدد ملے گی نومنتخب نمائندے علاقہ کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں بلوچستان کی حکومت نے ملک کے دیگر صوبوں میں بلدیاتی انتخاب سب سے پہلے کر ا کے مثال قائم کی ہے جبکہ سبی کے تاریخی و ثقافتی میلے میں بلوچستان کے تمام رنگ جھلکتے ہے۔
ان خیالات کا اظہارگورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے گورنر ہاؤس سبی میں جشن سبی میلے میویشیان واسپاںکے سلسلے میں منعقد بلدیاتی کنویشن و جشن سبی کی اختتامی تقریبات میںسردار چاکر خان اسٹیڈیم میںصدراتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق نگرانی وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی، صوبائی وزیر صحت بلوچستان واجہ رحمت صالح بلوچ، صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ڈی اے وچیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی، صوبائی وزیر لائیوسٹاک واموراحیوانات لہ لہ عبید اللہ بابت ، صوبائی وزیر پی این ڈی حامد خان اچکزئی، کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ ، ڈپٹی کمشنر سبی وچیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سبی میلہ سہیل الرحمن بلوچ،،ڈی آئی جی سبی افتخارالحق ، ڈی پی او سبی محمد انور کھیتر ان سابق ناظم اعلیٰ سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی، سیکرٹری لائیواسٹاک صدیق احمد مندوخیل چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، وائس چیئرمین ملک میر محمد چانڈیہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داؤد رند، وائس چیئرمین میر شہداد خان مری،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات سبی وقارالزماں کیانی ،ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر میاں منظور ، ڈی ایچ او پنجگور ڈاکٹر کہور خان بلوچ، نیشنل پارٹی پنجگور کے صدر لیاقت بلوچ ، جاوید کچکول ، جنرل سیکرٹری تاج نعیم بلوچ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی محمد خان سیلاچی ،میونسپل ایڈمنسٹر یٹرسبی سید احسن شاہ ، میر حبیب الرحمن رند ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک وہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج الحاج ڈاکٹر محمد افضل لودھانی ،نیشنل پارٹی سبی کے رہنما ملک ظفر سلطان باگڑرانی ، ضلعی صدر یارمحمد بنگلزئی نائب صدر میر اسلم گشکوری ،جنرل سیکرٹری سلیم عمر رند ایڈووکیٹ کامریڈ ہدایت اللہ سیلاچی ، اللہ بخش مری، کونسلرز، ملک فقیر احمد رند، عبدالستار رند، ندیم رضا ، غوث بخش ، ثاقت بھٹہ ،ملک اکبر شاہوانی ، آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن سید طاہرعلی ، سبی یونین آف جنرنلسٹس سبی کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری کامران احمد، سینئر نائب صدر ارشاد احمد خلجی ، نائب صد ر یار علی گشکوری، فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، رابط سیکرٹری خرم شہزاد، پریس سیکرٹری نیاز احمد نیازی ، طاہرعباس ، ڈاکٹر عباس چشتی ، محمد بابر ، راشد گجر۔راجیش کمار عرف گنگا، بلوچستان بھر سے آنے والے منتخب عوامی نمائندوں کے علاقہ قبائ،ی سیاسی سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہاسبی کے سالانہ تاریخی ثقافتی میلہ مویشاں واسپاں کی تقریبات سمیت بلدیاتی کنویشن میں شرکت کی جو میرے لئے قابل فخر ہے عرصہ درزار کے بعد صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سبی کی کاوشوں کی بدولت بلدیاتی کنویشن کے کامیاب انعقاد ممکن بنا لگتا ہے بلدیاتی نظام کو جمہوری طریقوں پر بحال کیا بلوچستان ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں بلدیاتی انتخاب ہوئے اور بلدیاتی اداروں کو مکمل طور پر فعال کیا گیا یہ عمل خودبخود نہیں ہوا بلکہ بلوچستان کے عوام کی کاوشوں سمیت تمام قبائلی عوامی سیاسی حلقوں کی محنت کا ثمر ہے۔
سیاسی ورکر بلوچستان میں بلدیاتی انتخاب کر فخر محسوس کرتے ہیں جو دیگر صوبوں کیلئے مشعل راہ ہے بلوچستان کی عوام کو آزادی کے 25سال بعد 1972میں ووٹ کا حق ملا تاہ بلوچستان کے غیور عوام نے ووٹ کے تقدس کو ہر صورت بحال رکھا اور اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کاسٹ کئے بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور عوامی مسائل کے خاتمہ میں اپنا رول پلے کریں گے اس موقع پر معروف کونسلر میر غلام رسول دھرپالی نے گورنر بلوچستان کو سبی لا کالج کی بندش ، نکاسی آب کا مسئلے سمیت سبی میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جس پر گونر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ہدایت کی کہ وہ منتخب عوامی نمائندے ہو سبی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست دی جائے جس پر حکومتی پالیسیوں کے مطابق عملددآمد کیا جائے گا۔
بعداز اں گورنر بلوچستان محمد خان چکزئی نے جشن سبی کی اختتامی تقریبات میں شرکت کی ان کے ہمراہ کور کمانڈر بلوچستان میجر جنرل ناصر حسین جنجوعہ جے او سی میجر جنرل نوید اظہر،برگیڈئر شہز اد ، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل احسن رضا زیدی ، سابق نگرانی وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی، صوبائی وزیر صحت بلوچستان واجہ رحمت صالح بلوچ، صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ڈی اے وچیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی، صوبائی وزیر لائیوسٹاک واموراحیوانات لہ لہ عبید اللہ بابت ، صوبائی وزیر پی این ڈی حامد خان اچکزئی، ، چیف سیکرتری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ ،سردار زادہ حیر بیاد خان ڈومکی، ونگ کمانڈر سبی کرنل وقاص ملک سمیت قبائلی عوامی سیاسی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اختتامی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا زندہ قومیں اپنے تہوار جوش وجذبے سے مناتی ہیں سبی کا تاریخی راویتی میلے کی رونق بحال کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
سبی میلہ تہذیبی قدیم ثقافت کا مظہر میلہ اتحاد واتفاق اور فروغ کا باعث ہے سبی بلوچستان کا تاریخی شہر ہے سبی کا تاریخی میلہ کی ابتداعظیم جرنیل سردار چاکر خان نے کی جو اپنے راویتی حسن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے سبی کے روایاتی میلے میں بلوچستان کے سب رنگ جھلکتے نظر آتے ہیں سبی کی غیور عوام نے میلہ کی تمام تقریبات میں شرکت کرکے ہمارے حوصلے بلند کئے اس موقع پر صوبائی وزیر لائیواسٹاک بلوچستان لہ لہ عبید اللہ بابت نے سپاسنامہ پیش کیا۔
قبل ازیں سردار چاکر خان اسٹیڈیم سبی میں مہمانون کی آمد پر اسکولوںکے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی تلاوت ونعت کے بعد مہمانوں کو روایات کے مطابق پگڑی پہنائی گئیں سبی میلہ کی سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کیڈٹ کالج کے دستے نے جشن سبی میلہ کے پانچویںدن کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کرنے کی اجازت طلب کی مہمان خصوصی کے اجازت ملنے پر فضا میں غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے ۔الحاج صوفی سیلمان نقشبندی نے خوب صورت آواز میں تلاوت کلام پاک پیش کیا قومی ترانہ اور میلہ کی ناسبت سے تیار کردہ نغمہ سنایا گیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالرحمان نویدو صوفیہ ملک نے خوب صورت انداز سے سرانجام دئیے اسکولوں کی طالبات نے قومی ترانہ ملی نغمے اور سبی میلے کیلئے تیار کیا جانے والا سونگز بھی پیش کیا۔
مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات پاک فوج ، ایف سی بی آر پی پولیس کے بینڈز نے شاندار مظاہرہ کرکے تقریب کو چارچاند لگا ڈالے ضلعی بھر کے 600 کے قریب طلباء نے فلاور شو پیش کیا بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے فنکاروں نے علاقائی رقص پیش کیا بلوچستان سمیت دیگر صوبوں سے لائے گئے مختلف جانوروں کی نمائشی پریڈ کی گئی علاقائی رقص اور گھڑا ناچ کا مطاہ بھی پیش کیا گیا جس کو مہمانوں سمیت تقریبات میں شرکت کرنے والوں دلچسپی سے دیکھابعدازان سبی میلے میں نمایا ں کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں سرتیفکٹ اور شیڈز نقد انعامات دئیے گئے۔