بلوچستان میں سردی بڑھنےلگی، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی4 ڈگری

Cold

Cold

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، قلات ، زیارت ، ژوب اور پشین سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔

خاص طور پر ان علاقوں میں رات اور صبح کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم منفی 4 جبکہ قلات اور ملحقہ علاقوں میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔