بلوچستان اب بھی گرمی کی لپیٹ میں ہے

Heat

Heat

کوئٹہ (جیوڈیسک) ملک کے تین صوبوں میں موسم نسبتاً بہتر ہو گیا ہے۔ تاہم بلوچستان اب بھی گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

سندھ اور پنجاب کے بعض علاقوں میں موسم پہلے سے کافی بہتر ہے۔ خیبر پختونخوا میں آ ج بھی بادل چھائے ہوئے ہیں اور موسم آبر آلود ہے۔ بلوچستان کے شہروں میں اب بھی گرمی نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، اسلام آباد ، ہزارہ ، کوہاٹ ، پشاور ، قلات ، مکران ، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، مالاکنڈ ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔