بلوچستان (جیوڈیسک) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ جس میں گیارہ امیدوار نااہل اور چار اہل قرار پائے۔ تیس سے زائد امیدواروں نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔
جس پر بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے گیارہ امیدواروں کو نااہل قرار دیتے ہوئے اپیلیں مسترد کردی ہیں۔ جبکہ چار امیدوار حافظ حمد اللہ ، عبدالکریم نوشیروانی ، سید مطیع اللہ آغاز اور سرفراز بگٹی اہل قرار پائے۔