کوئٹہ (جیوڈیسک) حکومت بلوچستان نے 28 جولائی کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، اب عید الفطر کی سرکاری چھٹیاں پانچ دن ہو گئیں۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے پیر 28 جولائی تا یکم اگست تک تمام سرکاری اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
اس سے پہلے تین روز قبل عید کی چھٹیاں 29 جولائی سے یکم اگست تک کا اعلان کیا گیا تھا۔ 28 جولائی کو عام تعطیل کے اعلان کے بعد اب مجموعی طورپر چھٹیوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔
چیف سیکریٹری بلوچستان نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تمام ڈویژنل کمشنرز، ریجنل پولیس آفیسرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی متعلقہ جائے تعیناتی پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔