عمران سیاست کے نام پر فحاشی پھیلا رہے ہیں، عطاالرحمن

JUI

JUI

پنوعاقل (جیوڈیسک) جمعیت علمائےاسلام کے رہنما مولانا عطاالرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کے نام پر فحاشی پھیلارہے ہیں، اسلام آباد کے دھرنے میں موجود قوم کی بیٹیوں سے رقص کرایا جارہا ہے، فحاشی والی سیاست ہمیں قابل قبول نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

کانفرنس سے ڈاکٹر خالد محمود سومرو، ہیمن داس اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مولانا عطاالرحمن نے مزید کہا کہ عمران خان خود کو انقلابی بول رہے ہیں، وہ ہمیں بتائیں کہ خیبرپختونخوا میں وہ کتنا انقلاب لائے، خیبر پختونخوا کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، بلوچستان سے تعلق ر کھنے والے جے یو آئی کے اقلیتی سینیٹر ہیمن داس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ میں ہندوؤں کے حقوق کا تحفظ کرینگے، ڈاکٹر خالد محمود سومرونے کہا کہ عمران خان اپنی زبان سنبھالیں ورنہ ان کی زبان کھینچ لی جائے گی، عمران خان مغربی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔