لاہور (جیوڈیسک) ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں سات دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران پانچ سو تیرہ نشستیں خالی رہ گئیں جنہیں پر کرنے کیلئے انتخابی شیڈول آٹھ روز میں جاری کر دیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پہلے خالی نشستیں پر ہونگی پھر یونین اور ضلع کونسل کے چیئر مین اور وائس چیئرمینوں کا انتخاب ہو گا۔
بلوچستان میں خواتین ، کسان، ورکرز اور اقلیتوں کی نشستوں پر بھی انتخاب بالواسطہ ہو گا۔