کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ میں بلوچستان ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔وزیراعظم کا کوئٹہ ائرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت جام کمال خان بھی کوئٹہ پہنچے ہیں۔
آج ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،دی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے علاوہ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی اور سینئر وزیرنواب ثناء اللہ زہری اور دیگر متعلقہ سینئر حکام شرکت کرینگے۔