بلوچستان: کوہلو میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکا

Balochistan

Balochistan

کوہلو (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے مسلم لیگ ن کے دفتر کیساتھ دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔