بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں اخراجات کے مقابلے میں آمدنی زائد

Ministry Of Finance Government Of Pakistan

Ministry Of Finance Government Of Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بلوچستان اور صوبہ خیبر پختون خوا میں اخراجات کے مقابلے آمدنی زائد رہی۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی تا دسمبر 2014 خیبر پختون خوا کی آمدنی 132 ارب روپے جبکہ اخراجات 100 ارب روپے تک محدود رہے۔

قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت خیبر پختون خوا کو ٹیکس آمدنی سے 106 ارب روپے ملے اور صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح کے منصوبوں پر 14 ارب روپے خرچ کئے۔ دوسری جانب اسی عرصے میں بلوچستان کی آمدنی 87 ارب روپے اخراجات 53 ارب روپے رہے۔

قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو ٹیکس آمدنی سے 73 ارب روپے ملے۔ صوبے نے ترقیاتی کاموں پر 5 ارب روپے سے بھی کم خرچ کئے۔