بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان سے اغوا ہونے والی چیک ریپبلک کی دو خواتین کی ویڈیو جاری کر دی گئی، خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں جلد قتل کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں چیک ریپبلک کے سفارتخانے کو موصول ہونے والی فوٹیج میں پچیس سال کی انٹونیچراسٹیکا اور چوبیس سال کی ہانا ہمپالوا نے جمہوریہ چیک کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کی جان بچانے کے لئے اغواکاروں کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ ان خواتین کو افغانستان سے ملحقہ بلوچستان کے علاقے سے بھارت جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔
اس سے قبل جون میں جاری کی گئی ویڈیو میں ان خواتین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔