بلوچستان میں امن عامہ کی صورتحال مایوس کن ہے، فیکٹ فائنڈنگ مشن

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ (جیوڈیسک) ہیومن رائٹس کمیشن نے بلوچستان کے لیے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں امن عامہ کی صورتحال مایوس کن ہے، سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی تذلیل معمول بنی ہوئی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ مشن نے بلوچستان کے دورے کے بعد ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں شہری شدید خوفزدہ ہیں۔

بلوچ جنگجووں کو لوگوں پر حملے بند کرنے چاہئیں۔ سیکورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیاں آئین وقانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ تمام حلقے حالات کی تبدیلی کے لیے نئی حکومت سے پرامید ہیں۔ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ قانون سازی کے ذریعے ایک صوبائی انسانی حقوق کمیشن تشکیل دیا جائے۔