بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا اہم مرحلہ آج شروع ہو گا

Elections

Elections

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا اہم مرحلہ آج شروع ہو گا، تمام اضلاع میں کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسروں کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آج سے کاغذات نامزدگی متعلقہ اضلاع کے ریٹرننگ افسروں کے پاس دستیاب ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی سات اور آٹھ نومبر کو جمع کرائے جا سکیں گے۔