بلوچستان میں 5.1 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے
روز بلوچستان کے مختلف اضلاع بولان، سبی، بھاگ اور ڈھاڈر کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگ خوف زدہ ہو کر کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت
5.1 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز سبی سے 23 کلومیٹر دور جنوب میں 71 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں 7.7 شدت کا زلزلہ میں آیا تھا جس میں 376 افراد ہلاک اور ایک لاکھ کے قریب بے گھر ہو گئے تھے۔