بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے رابطے جاری ہیں: مالک بلوچ

Malik Bloch

Malik Bloch

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبے میں حکومت سازی کے لیے کوششیں جاری ہیں اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتیں امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرئیں گی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایک ایسی حکومت قائم ہو جو عوام کے مسائل حل کرے اور امن و امان کے قیام میں مثبت کردار ادا کر سکے اس موقع پر واشک کے نومنتخب آزاد امیدوار میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔